پاکستان اسٹاک ایکسچینج 18ستمبر 1947کو بنی۔اس کوباقائدہ طور پر10مارچ1949 کو کراچی اسٹاک ایکسچینج۔ایک گارنٹی کی لیمٹڈ کمپنی۔ کے نام سے جوڑاگیا۔اکتوبر 1970میں ایک اور اسٹاک ایکسچینج لاہور میں اس شہر کی حصص کی خرید و فروخت کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے قائم کی گئی۔ اکتوبر 1989میں اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ملک کے شمالی علاقوں کے سرمایہ کاروں کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے قائم کی گئی۔انتینوں اسٹاک مارکیٹوں کی قیادت،سودو کی مداخلت، انڈیسز الگ الگ تھیں۔ ان کاکوئی باہمی ڈھانچہ نہیں تھا۔ حکومت پاکستان نے ایک اسٹاک ایکسچینج (کارپوریٹائزیشن،ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹیگریشن) ایکٹ2012جاری کیا جس کے نتیجے میں 11جنوری2016 کو ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کے نام سے قائم کی گئی،
پانچ لسٹڈ کمپنیوں اور 37ملین روپے کے کل اداکردہ سرمایہ (پیڈ اپ کیپٹل) کی شروعات کے ساتھ پی ایس ایکس نے تاریخی طور پرخاطر خواہ ترقی کی ہے۔ 1960میں پی ایس ایکس پرکل مندرج (لسٹڈ) کمپنیوں کی تعداد 81تھی اور مجموعی مارکیٹ سرمایہ کی قدر 1.8ارب روپے تھی۔اب پی ایس ایکس پر 522 مندرج کمپنیاں ہیں اورمارکیٹ کے سرمایہ کی قدر 7.2کھرب روپے ہے۔مندرج کمپنیوں کو 37صنعتی شعبوں /صنعتوں کے گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
*17 اگست 2023 تک
پی ایس ایکس دنیا کی اہم اسٹاک ایکسچینجوں میں سے ایک بننے کی خواہش مند ہے۔اس کاایشاء میں بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ ہے۔ اس کیحالیہ ماضی میں آل انڈیکس اضافہ 26فیصد سالانہ کمپاؤنڈ ڈ اینووئل گروتھ ریٹ برائے سال 2012-2017رہی ہے۔پی ایس ایکس اس حثیت کودوبارہ حاصل کرنے کاارادہ رکھتی ہے اور اس نے منصوبہ بندی کر رکھے ہے کہ وہ دنیا کی دوسری اسٹاک مارکیٹوں کے ہم پلہ یا ان سے اوپر تیز اور موئژر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بنے۔یہ سرمایہ پیدا کرنے والے واحد اہم ادارے کے بطور پاکستان کی معشیت کے پیش پیش ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری مارکیٹوں کے مقابل فعال اور عملی صلاحتیں موجود ہیں۔ (مثلا: کیٹس۔کراچی آٹو میٹڈ ٹریڈنگ سسٹم، کٹس۔انٹرنیٹ پر مبنی آرڈر راؤٹنگ سسٹم، بیٹس۔بانڈز آٹومیٹڈ ٹریڈنگ سسٹم)، آئی ٹی اسکیورٹی کانظام اور پروگریسیو ریگولیٹری فریم ورک۔ پی ایس ایکس پر اس وقت گیارہ انڈیسز ہیں جوہ مندرجہ ذیل ہیں:
پی ایس ایکس کامقصد سرمایہ کاروں کومحفوظ،قابل بھروسہ،موئژاورتسلسل کے ساتھ ایککاروبار کی جگہ فراہم کرناہے جہاں وہ مندرج کمپنیوں اور اسکیوریٹیزکیحصص کی خریدوفروخت کرسکیں۔ 75سال سے زیادہ پی ایس ایکس نے سرمایہ پیدا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔اس نے شرکاء کی ایک بڑی تعداد کوخدمات فراہم کی ہیں ان میں انفرادی سرمایہ کار اور ادارے،تجارتی برادری اور مندرج کمپنیاں شامل ہیں َ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے چالیس فیصد (40%) حصص چائینز کنسورشیم کی ملکیت ہیں جس میں 3 چائینز ایکسچینجز (شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، شینزن اسٹاک ایکسچینج، چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج) اور 2 مقامی مالیاتی ادارے شامل ہیں ، جبکہ ساٹھ فیصد (60%) حصص عمومی حصص یافتگان کی ملکیت ہیں جن میں ابتدائی حصص یافتگان کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہیں ۔